• news

ہائیکورٹ : نوازشریف کو نااہل قرار دینے کی چوبیس برس پرانی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات الیکشن کے لئے نااہل قرار دینے کی پٹیشن لارجر بنچ کو بھجوانے کے لئے دائر درخواست منظور کرلی۔ فاضل عدالت نے پٹیشن پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ 24 سال قبل ایک شہری کی درخواست میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے بنائے اور ڈالرز منتقل کئے۔ انہوں نے اپنی دستاویزات میں اس سلسلے میں جھوٹ بولا۔ آئین کے مطابق وہ کسی بھی عوامی عہدے اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انہوں نے 1991ءمیں رٹ درخواست دائر کی، عدالت لارجر بنچ بنانے کا حکم دے۔


ای پیپر-دی نیشن