ڈاکٹر نہیں جو ہسپتال جاتا نہ جادو ہے جو نقصان کا فوری ازالہ کریں: پرویز خٹک طوفان کے 18گھنٹے بعد زخمیوں کی عیادت
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے پشاور میں حادثے کے وقت حکومتی مشینری کام کر رہی تھی میڈیا سنسنی نہ پھیلائے۔ میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تھی میں نوشہرہ میں تھا یہاں پر ہمارے وزراءتھے ہمارے پاس جادو نہیں کہ نقصانات کا فوری ازالہ کریں، جو مکانات تباہ ہوئے ہیں دوبارہ تعمیر کرائیں گے، انہوں نے کہا پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 200 زخمی لائے گئے تھے 26 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ رات کو حادثے کے وقت نوشہرہ میں تھا آج پشاور آیا ہوں۔ یہاں پارٹی کے لوگ موجود تھے ہم ایک سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت ایک نظام کے تحت چلتی ہے یہاں پر حکومتی مشینری کام کررہی تھی میرا اپنا پروگرام ہوتا ہے کسی کے کہنے پر آتا جاتا نہیں، ہمارے لوگ امدادی کاموں میں مصروف تھے میرے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطے تھے میرا دورہ حوصلہ افزائی کیلئے ہے، صوبے میں کوئی ایسی فورس نہیں جو ایسے حادثات میں فوری کارروائی کرے۔ نیٹ نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے کہا پرویز رشید کو اتنی ہی فکر ہے تو خود پشاور پہنچ جاتے۔ وہ طوفان کے 18گھنٹے بعد زخمیوں کی عیادت کے لئے ہپستال پہنچے۔
پرویز خٹک