• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن : ڈائریکٹر فراست علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری، 7 دن میں جواب داخل کرنے کی مہلت

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر ممبر ایسوسی ایشنز و پراجیکٹس فراست علی شاہ کو پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن کے حالیہ انتخابات میں انتہائی متنازعہ، متعصبانہ اور غیر قانونی رویہ اختیار کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے الیکشنزکے دوران ایک امیدوار کی نہ صرف حمایت کی بلکہ الیکشن کمشنر پر بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں دبائو ڈالا۔ انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن