• news

حکومتی مداخلت، مخالفت کے باوجود فٹبال فیڈریشن کا صدر بن جاؤں گا : فیصل صالح حیات

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) حکومتی مخالفت اور مداخلت کے باوجود ایک مرتبہ پھر فٹ بال فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کا پورا یقین ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کا الیکشن لڑنے والے مخدم سید فیصل صالح حیات نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا دور اقتدار میں فٹبال کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے ایمانداری کے ساتھ عالمی قوانین کو سمجھتے ہوئے بین الاقوامی تنظیم فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ مل کر ملک میں اس کھیل کے فروغ کے لیے جو کام کیا اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہمارے کھلاڑی بیرون ملک پروفیشنل فٹبال لیگ کھیل کر کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ فیفا نے ہماری کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اور ہمارے کام سے مطمئن ہو کر ہمیں آٹھ گول پوسٹ پراجیکٹ دیئے۔ ان منصوبوں کی مالیت پچاس کروڑ بنتی ہے یہ سارا کام شفاف انداز میں ہو رہا ہے اور ان اقدامات کی بدولت ملک میں فٹ بال تیزی سے فروغ بھی پا رہا ہے ہم نے مختلف ایج گروپس کے مقابلوں کی روایت ڈالی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن