دنیا نوجوان کرکٹرز پر کام کرتی ہے، ہم الٹا چل رہے ہیں : عامر نذیر
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) ایمر جنگ کھلاڑیوں میں تیس سال یا اس سے زائد عمر کے کھلاریوں کا کیا کام ہے۔ دنیا اس کام کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر کام کرتی ہے۔ ہم الٹ چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ فاسٹ بائولر عامر نذیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ توجہ، وسائل اور وقت نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی سے بہت توقعات ہیں۔ انہیں ماضی کی طرف یا آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کی طرف دیکھنے کے بجائے آگے دیکھنا ہوگا اور مستقبل کی تیاریوں پر توجہ دینا ہوگی۔ ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں کی وجہ سے ہی یہ نوبت آئی ہے کہ ہم بنگلہ دیش سے بھی ہارے ہیں۔ ہم اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتے نا ہی سیکھنا چاہتے ہیں۔ کوئی پوچھے کہ ایمر جنگ پلان میں 30 یا اس سے زائد عمر کے کھلاڑی کیوں اور کیسے آجاتے ہیں یا پھر اس پروگرام کا نام ہی تبدیل کر دیا جائے۔ کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار آنکھیں کھولیں عقل سے کام لیں۔