پنجاب جمناسٹک چیمپئن شپ گرلز اور بوائز مقابلوں میں لاہور جمناسٹک ٹیم نے ٹرافی جیت لی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب جمناسٹک چیمپئن شپ کے بوائز مقابلوں میں لاہور نے 179.90 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی جیت لی، گوجرانوالہ نے 178.70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ منڈی بہائوالدین 157.15 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، شہوود احمد (لاہور) 50.40 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ کے بہترین جمناسٹک قرار دیئے گئے ۔ چیمپئن شپ کی بہترین جمناسٹ لاہور کی رابعہ اعظم قرار دی گئی گرلز کے ایونٹس مقابلوں میں فلور ایونٹ پر رابعہ اعظم نے پہلی ماریہ اعظم نے دوسری جبکہ بسمہ امتیاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔