• news

حکومت ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرے، کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیئے: ذکاء الدین

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر)حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرے لیکن پی ایچ ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیسے کھلاڑیوں پر خرچ کرے فیڈریشن کے خرچے پر ہاکی فیڈریشن کے آٹھ دس افراد کا بیرون ملک سفر کرنا غلط ہے ان خیالات کا اظہار سابق کوچ قومی ٹیم اولمپئین خواجہ ذکاء الدین نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیسوں کے بغیر کھیل نہیں چل سکتا فیڈریشن کو فنڈز ضرور ملنے چاہئیں کھلاڑیوں کو پیسوں کی بہت ضرورت ہے قومی کھیل کو بہتر کرنے کے لیے دو تین سال جان توڑ محنت کی جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔شہناز شیخ بہت محنت کر رہے ہیں ٹیم کا دفاع کچھ بہتر ہوا ہے لیکن جب تک تین چار گول نہیں ہوں گے کامیابی ممکن نہیں ہے کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ فارورڈز گول سکور کریں اس شعبے میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے شفقت رسول بہت اچھا کھلاڑی ہے مجھے لگتا ہے اس کا مناسب استعمال نہیں ہو رہا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی اجازت اور آزادی ہونی چاہیے۔ خواجہ ذکاء الدین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن