اداکارہ، فلمساز، ہدایتکار، شاعر ادیب نعیم ہاشمی کی 39ویں برسی منائی گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار، فلمساز، ہدایتکار، شاعر اور ادیب نعیم ہاشمی کی 39ویں برسی منائی گئی، ان کے صاحبزادے خاور نعیم ہاشمی نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا، جس میں اداکار مصطفیٰ قریشی، ناصر نقوی، شجاعت ہاشمی، نیر اعجاز، ہدایت کار، حسن عسکری، جاوید رضا، کلچرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل بخاری، اداکارہ نشو بیگم، حافظ غلام محی الدین اور اخبار نویسوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔