ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستان کے 3 باکسرز کو تربیت دینے کی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستان سے حال ہی میں ہونیوالے معاہدے کے تحت پاکستان کے تین باکسرز اور ایک کوچ کو تربیت دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریشیو سلمان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جن پاکستانیوں کو تربیت کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں نعمان کریم(کوچ)،محمد نعیم، افضل عباس اور امیر حمزہ باکسرز شامل ہیں۔ میکسیکو سٹی میں پاکستانی باکسرز کو تربیت کی سہولت بہت بڑی کامیابی ہے۔