• news

کھیلوں کے سکول کی سطح پر فروغ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے ہیں : کمشنر عبداللہ خان سنبل

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی بقا کی کلیدسکول سطح پر کھیلوں کے احیا و فروغ میں ہے کیونکہ کھیلوں کے سکول سطح پر احیا و فروغ سے ہی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں کے بچوں پر مشتمل باقاعدہ کرکٹ ٹیموں کے مابین میچوں سے بہترین کھلاڑی پیدا کئے جا سکتے ہیں جس کے لئے سکولوں میں کرکٹ گراؤنڈز قائم کرکے بچوں کو موقع دیئے جانے ازحد ضروری ہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ سکول سطح پر کرکٹ کی بہترین سرپرستی کو مستقل بنیادوں پر بھی ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن