• news

انٹریونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)لاہور انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے جیت لی ۔ایونٹ میں یو سی پی نے 17رنز بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔میچ کے اختتام پر چیئرمین پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن معظم خان کلیئرنے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ اسی طرح جوش اور جذبے سے کھیل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ صدر پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن خاور شاہ اور سیکرٹری شیخ مظہر بھی وہاں موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن