• news

جاوید ہاشمی جمہوری روایات بھول گئے بیان پر افسوس ہے:شیریں مزاری

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اتنی جلدی جمہوری روایات بھول گئے ہیں۔ ہاشمی صاحب بھول گئے ہیں کہ پارٹی انتخابات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔جاوید ہاشمی کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں عمر چیمہ نہ صرف جاوید ہاشمی کیخلاف کھڑے ہوئے تھے بلکہ ہاشمی صاحب کی ذہنی کیفیت سے متعلق درخواست بھی دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن