• news

’’اختلافات کے باعث نقصان اٹھانا پڑا‘‘ عمران نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ناکامی پر وضاحت طلب کرلی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ناکامی پر وضاحت طلب کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ناکامی کی وجوہات سے متعلق رپورٹ دی جائے، اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو نقصان اپھانا پڑا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ لاہور کی قیادت کے نام پیغام میں عمران نے کہا کہ کئی مرتبہ اختلافات ختم کرکے کام کرنے کا کہا ایک ہفتے میں بتایا جائے کہ ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟

ای پیپر-دی نیشن