مانگٹانوالہ میں 8 سالہ بچی، فیروزوالہ میں لڑکی سے زیادتی
مانگٹانوالہ + فیروزوالہ + قصور (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) مانگٹانوالہ، فیروزوالہ اور قصور میں بچی اور لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ ایک اوباش کو زیادتی کی کوشش کرنے پر پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ میں اوباش نے 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ نواحی گائوں چاہ بھنگو والا کے اللہ دتہ کی 8 سالہ بچی بینش گلی میں کھیل رہی تھی گائوں ہی کا اوباش مبشرعارف اسے ورغلا کر اپنی حویلی مویشیاں لے گیا اور وہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوعمر بینش کے والد کی درخواست پر ملزم مبشرعارف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔ فیروزوالہ میں کالاخطائی روڈ کی آبادی میں اوباش نوجوان بلال نے محنت کش کے گھر میں گھس کر اس کی نوعمر بیٹی (ش) کے ساتھ زیادتی کی۔ نارنگ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ قصور نواحی گاوں ویرم ہٹھاڑ میں زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش نوجوان کو لڑکی کے ورثا نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ زینب بی بی نے پولیس تھانہ کھڈیاں خاص میں مقدمہ درج کروایا ہے اسکی جواں سالہ بیٹی مصباح گھر میں اکیلی تھی گاؤں کا ہی اوباش نوجوان ارشد گھس آیا اور مصباح کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا اچانک ہم گھر میں واپس آگئے اور ارشد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثاء نے ارشد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا ہے۔