ممکنہ بارشیں، سندھ میں ایمرجنسی نافذ بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ آج کراچی میں تیز ہوائوں کا امکان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تیز ہوائوں کا سلسلہ چار گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ ہوائوں کی رفتار 10 سے 20 ناٹیکل میل تک جا سکتی ہے۔ وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ رین ایمرجنسی نافذ کرکے سندھ میں تمام بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور تمام اضلاع میں نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔