ڈی جی خان: گھریلو جھگڑے پر 3 افراد نے 2 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا
ڈی جی خان (نوائے وقت نیوز) ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے دراہمہ میں گھریلو جھگڑے پر 3 ملزمان نے 2 سال کے بچے پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا۔ بچے کو ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سینٹر منستقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ایک ملزم کو گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔