ملائیشیا : داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسند گرفتارکرلئے گئے
کوالالمپور(آن لائن) ملائیشیا کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاری ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نواحی علاقوں سے عمل میں آئی ہے۔ گرفتار افراد کی عمریں17 سے 41 برس کے درمیان اور انکا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔