• news

متروکہ وقف املاک کے معطل ملازمین نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین نے شوکاز نوٹس کا جواب سکروٹنی کمیٹی کو جمع کرا دیا۔ کمیٹی نے پیپلز پارٹی دور میں بھرتی ہونے والے 18 ملازمین کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا‘ متروکہ وقف املاک بورڈ کے معطل پی آر او عامر حسین ہاشمی نے چیئرمین کے حکم پر سیکرٹری بورڈ ثقلین عباس کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس و اپنی معطلی کے احکامات کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری جواب بورڈ آفس میں داخل کرا دیا۔ انہوں نے کہا سکروٹنی کمیٹی کی جن سفارشات پر شوکاز نوٹس جاری کر کے معطل کیا گیا ہے وہ بے بنیاد اور خلاف قانون ہیں۔ جبکہ میری تعلیمی اسناد کو ہائر ایجوکیشن کمشن آف پاکستان (HEC) نے بھی تصدیق کیا ہو اہے جو کہ میری پرنسل فائل میں موجود ہیں۔ دریں اثناءشوکاز نوٹس وصول کرنے والے دیگر ملازمین جن میں فراز خلجی، شیخ عاطف، سجاد گل، حافظ محمد زوہیب، عاصم اعجاز، خواجہ آشر، محمد احمد نے بھی گزشتہ روز اپنے اپنے تحریری جواب سیکرٹری برانچ میں جمع کرا دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن