کوئٹہ میں زائرین پر حملہ دہشتگردوں کو کھلا چھوڑنے کا نتیجہ ہے: مجلس وحدت المسلمین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں زائرین پر حملہ دہشت گردوں کو کھلا چھوڑنے کا نتیجہ ہے، ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردوں کی سرپرستی کا آغاز ہو چکا ہے۔ حرمین شریفین مسلم امہ کے مشترکہ مقدس مقامات ہیں،ہر مسلمان حرمین کے تحفظ کو اپنا مذہبی و ایمانی فریضہ سمجھتا ہے۔ بلوچستان میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو روکا نہ گیا تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے،ہندوستان ،امریکہ اور اسرائیل کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔