دبئی: ٹیلی کام دنیا میں نیا ریکارڈ، گولڈن نمبر 21 کروڑ 62 لاکھ روپے میں فروخت
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی میں ٹیلی کام دنیا نے تاریخ رقم کردی۔ گولڈن نمبر ٹرپل ٹو ٹرپل ٹو، ٹو (2222222) 80 لاکھ 10 ہزار درہم میں نیلام ہو گیا۔ متحدہ عرب امارات کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ٹیلی فون نمبر کی نیلامی کیلئے نیلام گھر سجایا، نیلامی میں نمبر ٹرپل ٹو ٹرپل ٹو، ٹو، ایک اماراتی بزنس مین نے خرید لیا۔ اس رقم کی مالیت پاکستانی روپے میں 21 کروڑ 62 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ دوسرا نمبر ٹو ٹرپل زیرو، ٹرپل زیرو (2000000) 41 لاکھ 50 ہزار درہم میں نیلام ہوا، یہ رقم پاکستانی روپے میں 11کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی کاموں پر خرچ کی جائیگی۔