مودی کی مسلم دشمنی کا ثبوت ذاتی ٹوئٹر اکائونٹ پر صرف دو مسلمانوں کو فالو کرتے ہیں
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی، نریندر مودی ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کل 1213 افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں جن میں سے صرف 2 مسلمان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کل 1213 افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں۔مودی بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام، افغانستان کے صدر اشرف غنی، مالدیپ کے رہنما محمد نشید اور محمد جمیل کو فالو کرتے ہیں۔ جے پی کی رہنما آصفہ خان اور عاصم خان پٹھان، بی جیپی کے اقلیتی محاذ کے رہنما صوفی ایم چشتی، یونس طلعت، سید رفیق لمداوالا، ڈاکٹر محسن لوھنڈوالا، انور منہپڈی کے علاوہ وہ مسلم کمیونٹی کے صرف دو افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں۔ یہ دو افراد حنا اسرار اور عرفان اقبال ہیں اور یہ دونوں بھی ٹوئٹر پر مودی کی حمایت میں ہی ٹویٹز کرتے رہتے ہیں۔