• news

حکومت مقامی شخص کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کرے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ کسی مقامی رہنما کو گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کرے۔ گورنر گلگت بلتستان کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ کوئی شخص ایک ہی وقت میں ممبر قومی اسمبلی اور گورنر بلتستان نہیں ہو سکتا۔ حکومت سائبر کرائم بل میں تبدیلیاں لانے پر رضامند ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کے موقع پر 45 ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن