عمران خان کی کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنے کے بیان سے دستبرداری خوش آئند ہے:ایم کیو ایم
اسلام آباد( صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنے کے بیان سے دستبرداری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنماء عبد الرشید گوڈیل نے اسے عمران خان کی الطاف حسین کے افکار پر عملدرآمد کرنے سے تعبیر کیا ہے ۔عبد الرشید گوڈیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ عمران خان نے کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہہ کر ان کی توہین کی۔ انتخابات میں عوام نے ان کا بھر پور جواب دیا۔عمران خان کی جانب سے اس بیان پر معذرت اور واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔