طلال اکبر بگٹی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے طلال اکبر بگٹی کو سپردخاک کر دیا گیا۔ طلال اکبر بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ تھے۔ طلال بگٹی گذشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ جنازے میں بگٹی قبیلے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہیں ڈیرہ بگٹی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔