• news

گلوکارہ ریشماں کی یاد میں شام موسیقی کا اہتمام روبی ریشماں نے والدہ کے گائے گیت سنائے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بر صغیر کی معروف ترین لوک گلوکارہ ریشماں کی یاد میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل اور تنظیم بقائے ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام ایک شامِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں گلو کارہ ریشماں کی بیٹی روبی ریشماں نے اپنی والدہ کے گائے گیت گائے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد حلیم خاں نے کہا کہ ریشماں نے اپنے فن کے ذریعے معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے موسیقی کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کیا اور پاستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن