• news

مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 39ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 39ویں برسی آج بدھ 29اپریل کو منائی جارہی ہے ۔ 29اپریل 1976ء کو 36سال کی عمر میں دار مفارقت دے جانے والے نامور اداکار منور ظریف 25دسمبر1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ان کی 2بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز 1961ء میں پنجابی فلم ڈنڈیاں سے کیا اور16سال کے عرصہ میں300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن