• news

لاہور: 400 سے زائد پولیس افسر، اہلکار جرائم میں ملوث، مقدمات کے باوجود تعیناتیاں

لاہور (میاں علی افضل سے) لاہور پولیس کے متعدد ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشن، سب انسپکٹر، اے ایس آئیز سمیت 400 سو سے زائد افسر و اہلکار قتل، ڈکیتی، چوری، اغواءبرائے تاوان و دیگر سنگین وارداتوں کے کیسز میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان افسران اور اہلکاروں کیخلاف سرکاری اسلحہ سے شہریو ں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے، خواتین سے چھیر چھاڑ، ناکوں پر شہریوں سے لوٹ مار، جعلی اسناد پر بھرتی، منشیات فروشوں کی معاونت، سرکاری گاڑیوں سے پٹرول و ذیزل چوری کرنے، حبس بجا میں رکھتے ہوئے مرد و خواتین پر تشدد و دیگر مقدمات بھی درج ہیں جبکہ سنگین جرائم کے مقدمات کے اندراج کے باوجود متعدد پولیس افسران و اہلکار بدستور اہم سیٹوں پر بھی کام کر رہے ہیںاور آئے روز شہریوں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نوائے وقت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہری فیصل کے گھر سے 30 تولے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹنے پر ڈی ایس پی شاہد چڈھر، ایس ایچ او عاطف ذوالفقار، اللہ داد سب انسپکٹر 20 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ نمبر 63/15، شہری بہرام کے بھائی کے زیورات واپس نہ کرنے پر ڈی ایس پی طاہر شاہ کیخلاف تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ نمبر867، شہری محمد اشرف کو گھر سے اغواءکے بعد قتل کرنے پر سب انسپکٹر اشفاق احمد کیخلاف تھانہ گلشن روای میں مقدمہ نمبر 832، گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے، جھوٹے مقدمات بنانے پر ایس ایچ او رائے ناصر عباس، صبح صادق سب انسپکٹر، اختر سب انسپکٹر اے ایس آئی عابد اور 25 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ نمبر 967/14، مسجد میں جوتے لیکر داخل ہونے امام مسجد، خطیب، موذن کو غیر قانونی حراست میں لینے اور تشددکا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او میاں احسان، سب انسپکٹر عارف،خالدو 40 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ نمبر725/14، ایس ایچ او نشاط علی چیمہ، عمر رشید بٹ انسپکٹر 20 پولیس اہلکاروں کیخلاف مریم بی بی اور اسکی بیٹی رمشا کو حبس بجا میں رکھنے پر تھانہ سمن آباد میں مقدمہ نمبر 119/14، مال مقدمہ میں کار نمبر LWO-7162، موبائل اور نقدی خورد برد کرنے پر انسپکٹر علی عباس کیخلاف تھانہ فیکٹر ی ایریا میں مقدمہ نمبر 104/14، شہری خالد حسین کو غیر قانونی طور پر حبس بجا میں رکھنے پرانسپکٹر رانا شکیل کیخلاف تھانہ ٹبی سٹی میں مقدمہ نمبر 200/14، شہری شعیب اغواءکرنے پر انوسٹی گیشن آفیسر محمد یاسین، محمد انور اور 5 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ نمبر 621/14، ملزمان کی پشت پناہی پر فضل انسپکٹر اور امجد سب انسپکٹر کیخلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 276/14، شہری الیاس کو یرغمال بنا کر چیک بک پر سائن کروانے پر ایس ایچ او ڈیفنس اے، سب انسپکٹر قاسم عباس، اے ایس آئی مختار اور 3 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ غازی آباد میں مقدمہ نمبر 812/14، شہری اقبال کی رقم خرد برد کرنے اور دھمکیاں دینے پر انسپکٹر رائے احسان الٰہی اور فراڈ میں اس کے ساتھی کیخلاف تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ نمبر 303/14، شہری کے زیورات واپس نہ دینے پر ڈی اایس پی طاہر حسین شاہ کیخلاف تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ نمبر 867/14، مال مقدمہ جمع نہ کروانے پر سب انسپکٹر خرم شہزاد 676/L اور سب انسپکٹر محمد عارف کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ نمبر 264، شہری سید محمد الیاس سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے پر سب انسپکٹر قاسم عباس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ نمبر 281/14، سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر سب انسپکٹر نواز خان کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ نمبر 317/14، گلشن راوی سرکل میں مال مقدمات خوردبرد کرنے پر سب انسپکٹر عبدلجبار اور سب انسپکٹر طارق جاوید کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ نمبر 308/14، شہری اشرف کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے حبس بیجا میں رکھنے پر سب انسپکٹر محمد اقبال کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ نمبر 433/14، شہری محمد فاروق کے گھر سے تالے توڑ کر نقدی، قیمتی سامان و کاغذات چوری کرنے پر سب انسپکٹر عبدالرشید اور 2 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ نمبر 550/14، ناکے پر شہری سفیان سے موبائل و دیگر سامان چھیننے پر سب انسپکٹر ابرار کیخلاف تھانہ سمن آباد میںمقدمہ نمبر 266/14، شہری غلزار حسین کو اغواءکرنے پر سب انسپکٹر محمد وارث، سب انسپکٹر محمد ارشد، سب انسپکٹر محمد افضل اور 15 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ نمبر 578/14، شہری ثناءاللہ کے گھر میں داخل ہو کر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر محمد صدیق، قیصر اے ایس آئی، کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل اسد،عبدالمجید 7 نامعلوم اہلکار وں کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ نمبر 908/14، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سب انسپکٹر مبارک علی کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 1009/14، شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے پر سب انسپکٹر محمد انور اور سب انسپکٹر عبدالقیوم کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 1332، اعجاز احمد نامی شخص سے 5 لاکھ لیکر نہ دینے اور دھمکیاں دینے پر اے ایس آئی جاوید کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ نمبر 279/14، تھانے لیجا کر شہری عمران کو تشدد کا نشانہ بنانے پر اے ایس آئی افصال رﺅف اور کانسٹیبل سرفراز کیخلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ نمبر 506/14، شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر اے ایس آئی سکندر حیات کیخلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ نمبر 167/14، شہری عبد العزیز کو اغواءکرنے اور قیمتی سامان چھیننے پر اے ایس آئی امجد علی اور 5 کانسٹیبلان کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ نمبر 477/14، مال مقدمہ میں پسٹل جمع نہ کروانے پر ٹی اے ایس آئی ثاقب معراج کیخلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ نمبر 185/14، گن پوائنت پرشہری سے ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھیننے پر 3 نامعلوم پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ نمبر 124/14، دوران ڈیوٹی سرکار ی رائفل چوری ہونے پر اے ایس آئی مختار،کانسٹیبل ساجد علی کیخلاف تھانہ نواب ٹاﺅن میں مقدمہ نمبر 597/14، شہری اکرم کے 15 لاکھ خوردبرد کرنے پر اے ایس آئی محمد امین کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن میں مقدمہ نمبر 343/14، گھر چھیننے پر اے ایس آئی محمد اشرف کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 796/14، ساس صفیہ، بیوی فائزہ کو سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر قتل کرنے پر کانسٹیبل الطاف حسین کیخلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 158/14، الیاس نامی بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر کانسٹیبل محسن علی کیخلاف تھانہ نواب ٹاﺅن میں مقدمہ نمبر 416/14، محنت کش محمد یاسین کو قتل کرنے پر کانسٹیبل زاہد صدیق کیخلاف تھانہ شادباغ میں مقدمہ نمبر 8/14، شہری حسن سے گن پوائنٹ پر پیسے چھیننے پر کانسٹیبل سلطان احمد، کانسٹیبل افتخار، کانسٹیبل ارشاد کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ 17/14، ناروے سے آنیوالے شہری عامر کو ائیر پورٹ سے باہر نکلتے لاکھوں روپے چھیننے پر ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشاد، کانسٹیبل جعفر حسین اور کانسٹیبل ہاشم کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 4/14، شہری غفار کو جعلی مقدمہ میں بھسانے پر کانسٹیبل غلام رسول کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن میں مقدمہ نمبر481 اسے کیساتھ ساتھ درجنوں پولیس افسروں و اہلکاروں کیخلاف بھی مقدمات درج ہیں۔
پولیس افسر/ جرائم

ای پیپر-دی نیشن