• news

شمالی صوبوں کو غیرمستحکم کرنے کیلئے جنگجو پاکستان سے آ رہے ہیں: افغانستان کا الزام

کابل (آئی اےن پی) افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے شمالی صوبوں کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بڑی تعداد مےں جنگجو پاکستان سے آرہے ہےں۔ بدھ کو افغان مےڈےا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبہ قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیرملکی ’دہشت گرد‘ اس لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے 2014ءکے وسط سے افغان سرحد سے ملحقہ شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے مبینہ طور پر بہت سے جنگجو سرحد عبور کر کے افغانستان جا چکے ہیں۔ ابھی تک پاکستانی حکام نے افغان ترجمان کے الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
جنگجو/ الزام

ای پیپر-دی نیشن