• news

سزائے موت ملتوی، خاندان کو دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے: صولت مرزا کا سندھ ہائیکورٹ کو خط میں مطالبہ مجسٹریٹ کے سامنے ویڈیو لنک بیان بھی ریکارڈ

کراچی (وقائع نگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) مچھ جیل میں قید سزائے موت کے قیدی صولت مرزا نے سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سزائے موت ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے اور خاندان کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ بدھ کو مچھ جیل میں قید پھانسی کے مجرم صولت مرزا نے سندھ ہائیکورٹ کو خط ارسال کیا جس میں عدالت سے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں پر نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی، میری سزا پر عملدرآمد روکا جائے۔ خط میں استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ ایس ایس پی کو حکم جاری کرے کہ میری بیگم کا بیان قلم بند کیا جائے۔ علاوہ ازیں صولت مرزا نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا ویڈیو لنک بیان دہرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے سندھ حکومت کو دے دی ہے۔ صولت مرزا نے پھانسی سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور متحدہ رہنماو¿ں سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کو موخر کرکے جے آئی ٹی کے ذریعہ تفتیش کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے اب جو کارروائی کرنی ہے وہ وفاقی حکومت کرے گی۔ علاوہ ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صولت مرزا سے تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
صولت مرزا خط

ای پیپر-دی نیشن