اٹھارہ ہزاری: جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم اور انکے بیٹے کی عدالت میں حاضری کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا گیا
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) ایم این اے شیخ اکرم اور انکے بیٹے نواز اکرم کی طلبی کیلئے عدالتی سمن کی تعمیل نہ ہونے پر آئندہ سماعت پر ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا۔ اشتہار سول جج جھنگ شاہد محمود کی عدالت کی طرف سے دیا گیا ہے۔