عدن : حوثیوں کے ٹینکوں اور ماہر نشانہ بازوں کی فائرنگ سے 12 شہری ہلاک
عدن (رائٹر) مقامی لوگوں اور سعودی اتحاد کے مطابق عدن میں حوثیوں کے ٹینکوں اور ان کے ماہر نشانہ بازوں کی فائرنگ سے 12 شہری ہلاک ہو گئے۔ باغیوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب پیشقدمی کی۔ عدن کے ضلع خورمکسر میں ابھی تک لڑائی جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں میں بمباری جاری رہی۔ ادھر حوثیوں نے درجنوں ایسی شخصیات کی تلاش شروع کر دی ہے جن میں نوبل امن انعام یافتہ توکل کارمن شامل ہیں۔