• news

چیف جسٹس ناصرالملک نے گھوٹکی میں خاتون اور اسکی بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے گھوٹکی میں خاتون اور اس کی بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ بدھ کو چیف جسٹس ناصر الملک نے گھوٹکی میں خاتون اور اس کی بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی سماعت مئی کے دوسرے ہفتے میں ہو گی۔ خاتون اور اسکی بیٹی کو رواں ماہ زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن