• news

اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم کی بریفنگ کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 13 مئی کو طلب

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 13مئی کو طلب کر لیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطہ کرکے دعوت دی، وزیرخزانہ نے کہاکہ وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔ تمام جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن