• news

اسلام آباد میں نظام صلوٰۃ کا نفاذ صدر ممنون آج باقاعدہ اعلان کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں آج جمعہ سے نظام صلوٰۃ کا نفاذ ہوجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق صدر ممنون آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں اس کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ تمام مسالک کے علماء کی ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے باہمی مشاورت سے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی ادائیگی پر اتفاق کیا۔ اگلے مرحلے میں پہلے صوبائی دارالحکومت اور پھر پورے ملک میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی ادائیگی کے فیصلے کا اطلاق کیا جائے گا۔
اسلام آباد/نظام صلوۃ 

ای پیپر-دی نیشن