• news

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے مئی کیلئے پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوگرا کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کو منظور نہیں کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ ماہ مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہو گا۔ اوگرا نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن