• news

شالیمار تھیٹر میں آج سے سٹیج ڈرامہ ’’میرا ویاہ کرا دو‘‘ پیش کیا جائیگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود یکم مئی سے شالیمار تھیٹر میں ’’میرا ویاہ کرا دو‘‘ کے نام سے نیا سٹیج ڈرامہ پیش کریں گے۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ کاسٹ میں آشا چودھری، ہنی شہزادی، نگار چودھری، سنہری خان، لیلیٰ صدیقی، سارہ بیگ، انمول، طاہر نوشاد، نواز انجم، چاند برال، اکمل راہی، ندیم برال ودیگرشامل ہیں۔ ملک طارق محمود نے کہا ہے کہ ڈرامے کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے۔ امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن