صادقین کے فن پاروں کی نمائش ختم
لاہور (کلچرل رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ مصور صادقین کے فن پاروں کی دو روزہ نمائش ختم ہو گئی جس کا اہتمام صادقین فاؤنڈیشن اور ہاشو گروپ نے کیا۔ آخری روز نیشنل کالج آف آرٹس، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ سمیت بڑی تعداد میں آرٹ لورز نے نمائش میں رکھے صادقین کے فن پارے دیکھے۔ نمائش میں صادقین کے 76 نایاب فن پارے رکھے گئے تھے۔