• news

سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی 10 روز رخصت: ایف آئی اے افسر پھر ترقی سے رہ جائینگے

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے آئندہ ہفتے 10 دن کی چھٹی پر چلے جانے کی وجہ سے ایف آئی اے کے افسر ایک بار پھر گریڈ 20 میں ترقی سے محروم رہ جائیں گے شاہد خان اس سے پہلے بھی دو مرتبہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کے موقع پر چھٹی پر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ایف آئی اے کے افسران کو ترقی کا کیس سنٹرل سلیکشن بورڈ میں پیش نہیں ہو سکا تھا ایف آئی اے کے 4 افسر ملک جاوید، چودھری اسلم، کشور کیانی، خالد رسول گریڈ 20 میں ترقی نہ ملنے کی وجہ سے گریڈ 19 میں ہی ریٹائر ہو گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیر اہتمام ہونیوالے سنٹرل سلیکشن بورڈ میں 22 ممبر شرکت کرتے ہیں اور اپنے اپنے ماتحت محکموں کے افسران کے کیس ترقی کیلئے پیش کرتے ہیں اب 5 مئی سے 8 مئی تک سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوتا ہے شاہد خان پھر چھٹی پر جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن