سیکرٹری لائیو سٹاک کا دورہ بہاولنگر ماتحت عملے کی یکم مئی کی چھٹی ختم کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک کے دورہ بہادر نگر کی بنا پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک پروٹیکشن ریسرچ انسٹیٹوٹ بہادر نگر اوکاڑہ نے اپنے ماتحت عملہ کی یکم مئی کی سرکاری چھٹی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو حاضر رہنے کے حکم دیدیا۔ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے ملازمین میں یوم مئی پر چھٹی نہ ملنے پر سخت تحقظات پائے جا رہے ہیں۔ اکثر ملازمین نے نوائے وقت شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری لائیوسٹاک کی متوقع آمد کی وجہ سے ڈائریکٹر نے درجہ چہارم کے تمام ملازمین سمیت افسران کی چھٹی کی منسوخی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر پی آر آئی بہادر نگر اپنی کارکردگی کو ظاہر کرنے کے لیے چھٹی کے روز ملازمین سے کام لینا چاہتے ہیں ایسے ملازمین جو کئی ہفتوں سے اپنے گھروں میں پیاروں کو نہیں مل سکے تھے وہ سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود سیکرٹری لائیوسٹاک کوخوش کرنے کے لیے اپنی چھٹی قربان کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔