اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پابندی لگائے: زبیر ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور ہرقربانی دینے کو تیار ہے ، انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔، پاکستان کسی بھی صورت سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہرپاکستانی سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔