اسلام آباد میں نظام صلوٰة کا آغازبیک وقت اذان اور نماز ہوا کریگی
اسلام آباد( صباح نےوز)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نظام صلوٰة قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایک وقت اذانیںہو نگی اور ایک ہی وقت نمازوں کی ادائیگی ہو گی وفاقی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں اسلام آباد کے تاجروں سے بھی نمازوں کے اوقات میں 20سے 25منٹ کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دفاتر میں نماز کے مقرر وقت پر وقفہ ہو گا۔ نظام صلوة کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہمآہنگی سر دار محمد یوسف نے جمعہ کو شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مذہبی امور سرادار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں اسلامی اقدار اور فر قہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔یہ آئین کا تقاضا ہے کہ حکومت اسلامی اقتدار کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے گی۔ پہلے مر حلے میں اسلام آباد میں نظام صلوة نافذ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تمام مسالک کی مساجد میں نماز فجر کی اذانیں ایک ساتھ ہونے کے بعد 30منٹ کے بعد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ موسم سرما میں نماز ظہر کی اذان ایک بجے دی جائے گی اور نماز کی ادائیگی 1:15منٹ پر ہو گی مو سم گرما میں نماز ظہر کی اذان 1:15 پر ہو گی اور نماز 1:30منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جمعہ کی پہلی اذان 12:45منٹ پر ہو گی اورتمام مساجد میں نماز جمعہ1:30ادا کی جائے گی۔ نماز عشاءاذانوں کے پندرہ منٹ بعد ادائیگی ہو گی ۔ وزیر مذہبی امور نے یہ اعلان کیا تو اجتماع میں با آواز بلند اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد شروع ہوگیا۔
نظام صلوٰة