برطانوی شہری نے پاکستانیوں کو ریاست کیخلاف اُکسایا، وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شعلوں کی لپیٹ میں ہے لیکن وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے، مجرموں کی نشاندہی پر ایس ایس پی راﺅ انوار کو ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیراعظم کو دوسرے ممالک کی سکیورٹی کی فکر ناقابل فہم ہے۔ حکومت سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ ایس ایس پی کو ہٹاکر سندھ حکومت نے بزدلی کا ثبوت دیا۔ برطانوی شہری نے پاکستانی عوام کو ریاست کیخلاف تشدد پر اُکسایا، ریاستی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ برطانیہ کے ساتھ الطاف حسین کی تقریر کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا گیا۔
عمران