• news

سپورٹس فیسٹیول، تربیتی کیمپس شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تیاری کیلئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپس پنجاب بھر میں شروع ہو گئے ۔تربیتی کیمپس 18مئی تک جاری رہیں گے جن میں ماہر کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ کراٹے کے مردوخواتین اور باکسنگ کا کیمپ جمنیزیم ہال، کبڈی کی خواتین کھلاڑیوں کا کیمپ پنجاب سٹیڈیم ، ہاکی خواتین کا کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم جبکہ ویٹ لفٹنگ کے کیمپ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں شروع ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن