چوتھے روز کوئی گیم پلان نظر نہیں آیا، میچ جیتنے کا آسان موقع گنوا دیا : عامر نذیر
لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم نے میچ کو نتیجہ خیز بنانے اور ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کا آسان موقع گنوا دیا ہے۔چوتھے روز کھیل میں باؤلنگ کے اغاز میں ہی پاکستانی کپتان کی طرف نئے گیند سے سپنرز کا باؤلنگ کروانا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عامر نذیر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز سے اگر نیا گیند ہی نہیں کروانا تو پھر انہیں ٹیم میں شامل ہی کیوں کیا گیا ہے۔296 رنز کی بڑی لیڈ کے بعد کپتان کو آل آؤٹ جانا چاہئے تھا۔فاسٹ باؤلرز کو لمبے سپیل کروانا ضروری تھا۔ ہمارے گیند باز بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے باآسانی رنز سکور کئے۔ ہماری طرف سے کوئی گیم پلان نظر نہیں آیا۔