ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں طاہر لمبا اور جنید سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل
کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں طاہر لمبا اور جنید سے تفتیش کیلئے خفیہ ایجنسیوں‘ رینجرز اور پولیس پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ جمعہ کو ملزم طاہر لمبا اور جنید سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی‘ ایم آئی‘ رینجرزکے نمائندے‘ پولیس کے ڈی آئی جی منیر شیخ شامل ہیں جبکہ سی آئی اے کے ڈی آئی جی سلطان خواجہ جے آئی ٹی کے انچارج ہیں۔