• news

چوہنگ: زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 21 سالہ مزدور جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے اقبال ایونیو سی بلاک میں ایک زیر تعمیر عمارت میں 8 مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 6 مزدور بوٹا، سلیم، فیاض، عمر، عالم اور ایوب زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 21 سالہ ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی ایوب وہاڑی کا رہائشی تھا اور لاہور میں گذشتہ دو سال سے مزدوری کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن