فیروز والا: یوم مئی پر 2 بھٹہ مزدور آپس میں لڑپڑے، فائرنگ سے ایک شدید زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) یوم مئی کے روز بھٹہ پر دو مزدور آپس میں لڑ پڑے جس پر ایک مزدور نے فائرنگ کرکے دوسرے مزدور کو شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنڈ فیروز والا کے قریب ایک بھٹہ کے کوارٹروں میں رہائش پذیر دو مزدوروں عنایت اور عمران کے درمیان چھت کے ذریعے گھر میں تانک جھانک کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر عنایت نے مشتعل ہوکرگولی مار کر عمران کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ عمران کے حامی افراد کا کہنا تھا کہ اجرت کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ پولیس فیروز والا نے رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے امامیہ کالونی فیروز والہ میں فائرنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔