• news

40 برس بعد پہلی مرتبہ ڈی ایم جی گروپ کے علاوہ دیگر سروسز کے 11 افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی

اسلام آباد (آئی این پی) 9سروسز گروپس کے 17 سینئر افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی، ترقی حاصل کرنے والوں میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری فضل عباس میکن، قائم مقام سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا، قائم مقام سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن خضر حیات، سید افتخار بابر، ملک اسرار حسین اور عارفہ صبوحی بھی شامل ہیں۔ پولیس سروس کے خالد قریشی، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے شیخ ادریس، نجیب اور شبیر احمد، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ سروس کے نادر علی، پوسٹل سروسز کے فقیر سید، فارن سروس کی فوزیہ ریاض، کسٹم گروپ کے لطف اللہ ورک، ریلوے کے جاوید نور اور سیکرٹریٹ گروپ کے جبار علی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 40 برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے ڈی ایم جی گروپ کے علاوہ دیگر سروسز گروپس کو بھی گریڈ 22 میں اتنی بڑی تعداد میں ترقیاں دی گئی ہیں، ماضی میں صرف ڈی ایم جی گروپ کو ہی ترجیح دی جاتی رہی ہے، تاہم وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اس مرتبہ دیگر سروسز گروپس کو بھی اہمیت دی گئی اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دیگر سروسز گروپ کے 11 افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی ملی۔ یہ ترقیاں وزیراعظم کے میرٹ اور اہلیت کو اہمیت دینے کی ہدایات کی ایک مثال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن