• news

رکن پارلیمنٹ منتخب ہوکر مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرونگا:امیدوار کنزرویٹو پارٹی کرس ہوپکنز

لندن(نیٹ نیوز) کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کرس ہوپکنز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پھر رکن پارلیمنٹ منتخب کرلیے گئے تو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کریں گے۔ کرس پوہکنز نے کہا کہ ٹوری حکومت نے معیشت کو سنبھالا ہے اور برطانیہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ ہوپکنز نے تسلیم کیا کہ ایشیائی کمیونٹی نے برطانیہ کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور بے روزگاری پر قابوپانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی ووٹ کا حق استعمال کرے اور ایسے افراد کا چنائو کرے جو انکے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن