• news

اسلام آباد: شادی سے انکار پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 اسلام آباد+ راولپنڈی (آن لائن) شادی سے انکار پر نوجوان نے طیش میں آکر محبوبہ کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں ۔ تھانہ سہالہ کی حدود میں ندیم احمد جو کہ مغل پورہ لاہور کا رہائشی تھا وہ اپنی پڑوسن لڑکی جس کا تعلق شانگلہ سے تھا، سے محبت کرتا تھا۔ لڑکے نے شادی کی خواہش کا اظہارکیا تو لڑکی نے منع کیا وہ رشتہ مانگنے نہ آئیں کیونکہ ان کے گھر والے کسی صورت رشتہ نہیں دینگے جس پر ندیم نے لڑکی کو گولی مار کر اپنی کن پٹی پر بھی فائر کرکے خودکشی کرلی۔
لڑکی قتل/ خودکشی

ای پیپر-دی نیشن